ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر راہول گاندھی نے کہا؛ بند ہوا نفرت کا بازار، کھل گئیں محبت کی دکانیں

کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر راہول گاندھی نے کہا؛ بند ہوا نفرت کا بازار، کھل گئیں محبت کی دکانیں

Sat, 13 May 2023 21:01:53    S.O. News Service

نئی دہلی 13 مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کرناٹک کے  عوام کے ساتھ ساتھ  پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا  کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے۔

 انتخابات کے نتائج پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہول  گاندھی نے کہا ”کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ یاد رہے  کہ راہول گاندھی نے اپنی ‘بھارت جوڑو’ یاترا میں محبت کی دکان کے بارے میں بار بار بات کی تھی۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں نفرت سے نہیں بلکہ محبت اور کھلے دل سے لڑائی لڑی تھی اور کرناٹک کے لوگوں نے دکھادیا کہ نفرت کا بازار زیادہ دن نہیں چلتا، یہاں پیا ر اور محبت کی ہی جیت ہوتی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ غریب عوام کی طاقت کی جیت ہے۔ کرناٹک میں ایک طرف دولت مند سرمایہ داروں کی طاقت تھی اور دوسری طرف غریبوں کی طاقت، اس طاقت نے دولت مندسرمایہ داروں کی طاقت کو شکست دی۔انہوں نےاُمید ظاہر کی کہ  باقی ریاستوں ں میں بھی اب یہی ہونے جا رہا ہے۔مزید کہا کہ کانگریس  پارٹی غریبوں کے مسائل پر الیکشن لڑے گی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام سے پانچ وعدے کئے تھے، یہ پانچ وعدے کابینہ کی میٹنگ کے پہلے دن پورے کئے جائیں گے۔


Share: